کرینہ کپور 32کلووزنی شرارہ پہن کر رقص کریں گی

October 30, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 29

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ کرینہ کپور خان پورے 32کلو وزنی شرارے میں رقص کرتی نظر آئیں گی‘ کرینہ کپور خان اپنی آنیوالی فلم ’’ کی اینڈ کا‘‘ کے ایک آئٹم گانے میں32 کلو کا بھاری شرارا پہن کررقص کریں گی جسے ان کے قریبی دوست اور مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے‘ کرینہ نے اس پوری فلم میں مغربی ملبوسات پہنے ہیں اور اپنے مداحوں کیلئے انہوں نے ایک گانااس مشرقی لباس میں فلمایا ہے ‘زردزری کا بھاری کام اورینٹ کے کپڑے سے بنے اس شرارے میں کرینہ نے دودن میں گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے‘ گانے کی کوریو گرافی کے فرائض بوکو نے انجام دیئے ہیں جبکہ شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی گئی ہے‘ فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Tags: