جھگیوں میں ہولناک آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کا حکم

October 30, 2015 2:36 pm0 commentsViews: 15

واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، گورنر سندھ
کراچی (سٹی رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 بچوں کے جاں بحق اور متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی اورکراچی میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کو واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلا ف بلا تفریق و دبائو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت حکام کو ہدایت دی کہ ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق بچوں کی مغفرت و لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔علاوہ ازیںایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی گلستان جوہر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے کاموں کی خود نگرانی کی انہوں نے آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Tags: