مزارات کے کروڑوں کے نذرانے کرپشن کی نذر ہور ہے ہیں، ثروت قادری

October 30, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 19

کرپٹ افراد خواہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں یا ملک سے فرار سب کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا پاکر ہی ملک کو معاشی ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ،کرپٹ زدہ عناصر کے کتنے ہی بڑے ہاتھ کیوں نہ ہوں قانون کے دائرے میں لایا جائے ،کرپشن کے خلاف آپریشن کو بلا امتیاز کرناہوگا کرپٹ افراد حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں یا ملک سے فرار سب کو یکساں قانون کے شکنجے میں جکڑنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء ومشائخ اہلسنّت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام اہلسنّت مزارات اولیا ء پر نذرانوں کی صورت میں کروڑوںروپے نذرانے چندے کی صورت میں دیتے ہیں ،وہ چندہ مزارات کی ترویج واشاعت اور تعمیر وترقی کی بجائے کرپشن کی نظر ہورہے ہیں ،محکمہ اوقاف نے مزارات کے بجلی کے بل جمع نہ کراکے کراچی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو اندھیروں کے حوالے کر دیا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔مزارات کے چندے کرپشن کی نظر ہورہے ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزارات اولیاء کا چندہ اور فنڈزخردبرد کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کا مزارات کے بل جمع نہ کرنا عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کے کٹ جانے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔