ڈی ایچ اے سٹی کیلئے کراچی ہیڈ آفس میں نئے کیش کائونٹر کا افتتاح

October 30, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 32

کشادہ ایئر کنڈیشنڈ عمارت میں پلاٹ مالکان اور صارفین کیلئے آٹھ کائونٹر بنا دیئے گئے
کراچی( پ ر) ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کراچی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد نے ایک نئے کیش کائونٹر کا افتتاح کیا۔ ڈی ایچ اے ہیڈ آفس میں قائم کر دہ نئے کیش کائونٹر کی کشادہ ایئر کنڈیشنڈ عمارت میں آٹھ کائونٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں ڈی ایچ اے اور ڈی ایچ اے سٹی کراچی DCK کے صارفین اور پلاٹ مالکان ڈی ایچ اے کے واجبات، ٹرانسفر فیس، DCK کے پلاٹس کی اقساط اور دیگر چارجز بغیر کسی زحمت اور تعطل کے با آسانی جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ڈی ایچ اے نے ڈیفنس میں واقع تمام پلاٹس اور پراپرٹی کے کوائف اور ریکارڈ کی Computerization کے عمل کو مکمل کیا ہے اور ایک فعال، منظم اور مستحکم سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے ذریعے تمام پراپرٹی کی تمام معلومات فوراً کمپیوٹر اسکرین پر سامنے آجاتی ہے جس کی وجہ سے واجبات/ اقساط کی ادائیگی فوری طو رپر انتہائی تیز رفتاری سے ہوجاتی ہے۔ تقریب میں ڈی ایچ اے ریذیڈنٹس ایسوسی ایشنز، ڈیفنس اور کلفٹن کے رئیل اسٹیٹ، اخباروں/ میڈیا کے نمائندوں اور ڈی ایچ اے کے آفیشلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔