بارہواں کتب میلہ نومبر سے شروع ہوگا

October 30, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 22

کراچی( پ ر) بزم فروغ ادب و فن پاکستان اور فرید پبلشرز کے زیر اہتمام12 واں سالانہ کتب میلہ حسب سابق گریس ہال انچولی سوسائٹی بالمقابل یوسف پلازہ فیڈرل بی ایریا میں2 نومبر 2015ء سے شروع ہو کر 2 دسمبر2015ء تک روزانہ کی بنیاد پر صبح10 بجے تا رات12 بجے تک جاری رہے گا، کتب میلے میں دنیا بھر سے180 سے زائد ناشرین کتب کا ذخیرہ ایک ہی چھت تلے قارئین کو رعایتی داموں میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ علم کی پیاس بجھانے والوں کو تمام موضوعات پر 10 سے50 فیصد رعایتی داموں کتابیں دستیاب ہوتی ہیں۔ قارئین کتب کی خواہش پر کتب میلہ کو ہر سال میں دو بار پورے ایک ماہ کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو کتابوں سے قریب لانا اور قارئین کو ان کی دہلیز تک با رعایت کتب فراہم کرنا ہے۔