حکومت سندھ چیئر مین انٹر بورڈ کی تقرری کے معاملے کا نوٹس لے، گسٹا

October 30, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 16

کراچی( پ ر) گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا) کراچی کے صدر محمد اسلم نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین اختر غوری کو سیکریٹری گورنر ہائوس کے عہدے سے فارغ کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بحیثیت چیئر مین انٹر بورڈ تقرری کے معاملے پر بھی نظر ثانی کی جائے کیونکہ ان پر بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے متعدد الزامات ہیں۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے گورنر ہائوس اور وزیر اعلیٰ ہائوس کا نام استعمال کرتے ہوئے فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کرائے تھے جس کی تحقیقات ہوئی تھی۔ رپورٹ سامنے نہیں آسکی اس لئے مستقبل میں بھی انٹر سال اول کے امتحانی نتائج پر بھی اعتراضات ہو سکتے ہیں جو ان کی موجودگی میں جاری ہوں گے۔ اس لئے ان کی تقرری کے معاملے پر بھی نظر ثانی کی جائے اور کسی ایماندار حاضر سروس افسر کا تقرر کیا جائے۔