ٹریفک حادثات میں سابق یوسی ناظم اور ٹرک کلینر ہلاک، اورنگی میں بس الٹ گئی،4 افراد زخمی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 30, 2015 2:47 pm0 commentsViews: 23

نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ شفیع احمد جاں بحق، متوفی اورنگی ٹائون کا سابق ناظم تھا
سپر ہائی وے پر3 ٹرکوں میں تصادم میں24 سالہ عاقب چل بسا، ڈرائیور زخمی متوفی سندھ کا رہائشی تھا
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک و دیگر حادثات واقعات میں سابق یوسی ناظم سمیت2 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ شفیع احمد ولد امیر احمد موقع پر جاںبحق ہوگیا‘ متوفی نارتھ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے،پولیس کے مطابق متوفی شفیع ٓاحمد اورنگی ٹائون کے سابق یوسی ناظم بھی تھے ۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ایدھی ویلیج کے قریب تیز رفتار دو ٹرکوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا کلینر 24 سالہ عاقب ولد ہاشم جاں بحق اور ڈرائیور 36 سالہ نادر ولد خالدشدید زخمی ہوگیا،جن کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرک اندرون سندھ سے کراچی آرہے تھے کہ تیز رفتار کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ، متوفی اندرون سندھ کا رہائشی تھا ۔اورنگی ٹائون تھانے کے سامنے مسافر بس نمبرPE-3321تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے فوری طور پر موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ۔

عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی( کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک17میں لوٹ مار کرنے والے2 ملزموں میں سے ایک ملزم رستم کوشہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانا بنا ڈالا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی حالت میں ملزم کو عوام کے چنگل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی کیا،جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکیا ہے،جو عادی جرائم پیشہ اور نیو کراچی کارہائشی ہے۔پیر آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم گوہر رحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

بن قاسم پاور پروجیکٹ میں
کام کے دوران کریک کا ہک
لگنے سے چینی ملازم ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر)بن قاسم کے علاقے میں پاور پروجیکٹ پر کام کے دوران کرین کا ہک لگنے سے چینی ملازم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے میں سینو ہائیڈرولک پاور پروجیکٹ پر کام کے دوران کرین کا ہک لگنے سے چینی باشندہ 40 سالہ سنگ زین جنگ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،آنجہانی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق پاور پروجیکٹ پر کرین کی مدد سے سریے کو کسی اونچی جگہ پر رکھا جارہا تھا کہ چین ٹوٹ گئی اور کرین کا ہک لگنے سے چینی باشندہ ہلاک ہوگیا۔

موٹر سائیکل میں تصادم باپ
بیٹے سمیت3 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)ماڑی پورروڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میںباپ بیٹے سمیت تین افراد سلطان اوراس کا بیٹا رضوان اور بلا ل زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

برنس روڈ پر زہریلی چاٹ کھانے
سے5 افراد بے ہوش
کراچی( کرائم رپورٹر) برنس روڈ پر پیالہ چاٹ ہائوس کی چاٹ کھانے سے5 افراد بے ہوش ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود میں واقع برنس روڈ فود اسٹریٹ پر قائم پیالہ چارٹ ہائوس کے ٹھیلے سے5 افراد کی چاٹ کھاتے ہی ان کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا‘ پولیس نے چاٹ بنانے والے مالک یوسف کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

Tags: