آدیتی رائو نے 29 ویں سالگرہ منائی

October 30, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 66

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ داکارہ آدیتی رائو نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی‘ اس موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہیں مبارکباد دی‘ آدیتی نے اپنی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر شیروں کو بچانے کی مہم کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی کا میرے سر پرہاتھ نہیں ہے۔

Tags: