پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان گینگ وار اور ڈکیت گروپ کے کارندے تھے

October 30, 2015 2:47 pm0 commentsViews: 28

راحیل ارشد پپو گروپ کا کارندہ اور بلدیہ کا رہائشی تھا، پولیس کو بھتہ خوری، اغواء ودیگر وارداتوں میں مطلوب تھا
عمر دین اور شیر دل عرف شیرو ڈکیت گروپ میں شامل اور مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھے
کراچی (کرائم رپورٹر)مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی سینٹ میری گورنمنٹ اسکول میں مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو ہلاک کیا تھا ،پولیس نے انکا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا تھا ،ایس ایچ او صابر خٹک نے بتایا کہ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ راحیل ولد ابوبکر لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کا کارندہ تھا اور بلدیہ ٹائون نمبر 8کا رہائشی تھا ،راحیل پولیس کو قتل ،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں پولیس کا مطلوب تھا ۔جبکہ دو ملزمان عمر دین ولد غفاراور شیر دل عرف شیرو ولد شیر خان ڈکیت گروپ کے کارندے تھے انھوں نے اپنا ایک گروپ بنایا ہوا تھا جو مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ راحیل کاانکے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا ،عمر دین اور شیر دل فرید کالونی کے رہائشی تھے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ۔

Tags: