بلوچستان لبریشن آرمی کے30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

October 30, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 26

علیحدگی پسند تحریک صرف دھوکہ ہے،80 فی صد فراری ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہیں، صوبائی وزیر چنگیزی
صوبائی وزیر چنگیز خان مری کے سامنے ہتھیار ڈال کر وطن سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ( یو پی پی) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں‘ ان فراریوں نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر چنگیز خان مری کے سامنے ہتھیار ڈالے اور وطن سے وفاداری کا حلف اٹھایا‘ اس موقع پر چنگیز خان مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بڑی تبدیلی آئی ہے‘ میں وزیراعلیٰ کا امید وار نہیں‘ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کریگی‘ تمام فراریوں کو جلد قومی دھارے میں لانے کیلئے کوشاں ہیں‘ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اب پہلے کی نسبت بہتر ہیں‘ ہماری کوشش ہے کہ تمام فراری پہاڑوں سے نیچے اتریں اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار اد کریں‘ نواب چنگیز کا کہنا تھا کہ فراریوں کو افغانستان میں تربیت ملتی ہے‘ مزید فراری بھی ہتھیار ڈالنے کیلئے رابطے میں ہیں‘ اگر اعلان شدہ پیکیج پر عملدرآمد شروع ہوجائے تو 80 فیصد فرار ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔

Tags: