کراچی آنے والے ٹرالر سے کروڑوں مالیت کی7 ہزار کلو حشیش برآمد

October 30, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 19

حشیش کنٹینر میں چھپائی گئی تھی، خیبر ایجنسی کا رہائشی ڈرائیور گرفتار
ٹرالر پر سندھ پنجاب سرحد کے قریب رینجرز اور ایکسائز پولیس نے مشتبہ طور پر چھاپہ مارا
سکھر( نیوز ڈیسک) سندھ پنجاب سرحد کے قریب رینجرز اور ایکسائز پولیس کا ٹرالر پر چھاپہ‘ کنٹینر میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی حشیش برآمد‘ ڈرائیور گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب سرحد کے قریب کوٹ سبزل کے مقام پر رینجرز اور ایکسائز پولیس نے ایک اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی جانیوالے ایک ٹرالر نمبر C-8049 کو روک کر اس پر رکھے گئے ایک کنٹینر سے7 ہزار کلو گرام حشیش برآمد کرلی اور ٹرالر ڈرائیور ایاز اللہ سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کرلیا‘ برآمد کی گئی حشیش کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 21 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے‘ رینجرز نے برآمد شدہ حشیش مزید کارروائی کیلئے ایکسائز و ٹیکسیشن پولیس کے حوالے کردی ہے۔

Tags: