بجلی مہنگی نہیں کی جا سکے گی ملٹی ایئر ٹیرف پر کام شروع

October 30, 2015 2:56 pm0 commentsViews: 35

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ہر سال کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ3 یا5 سال بعد کرنے کیلئے ملٹی ایئر ٹیرف کے سلسلے میں تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر ہوم ورک شروع کردیا۔ نیپرا حکام کے مطابق ملٹی ایئر ٹیرف ڈرافٹ پر کام جاری ہے اور آئندہ ماہ ( نومبر) کے اختتام تک حتمی شکل دیدی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ اس سے صارفین کو ہر سال مہنگی بجلی کی مصیبت سے نجات مل جائے گی۔

Tags: