گلو کار فخر عالم چھوٹے طیارے سے پوری دنیا کا چکر لگائیں گے

October 30, 2015 2:59 pm0 commentsViews: 42

کراچی( کلچرل رپورٹر) ملک کے نامور گلوکار فخر عالم گلوکاری، اداکارہ اور بطور اینکر اپنے فن کا جادو جگانے کے بعد سولر فلائٹ کرکے پوری دنیا کا چکر کو لگانے کیلئے تیار ہیں وہ کو اس کٹھن امتحان میں کامیاب ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں 25 فروری2016ء کو فخر عالم امریکا کے شہر لینڈو سے مشن پر واز پر نکلیں گے جس میں وہ ایک چھوٹے طیارے کو اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے اس سفر کا آغاز وہ امریکا کے شہر لینڈو سے کریں گے اور اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فخر عالم نے اپنے سفر سے متعلق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا سے شروع ہونے والے اس سفر میں وہ دنیا کے تقریباً چودہ ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونگے۔ فخر عالم اپنے جہاز کو امریکا کے شہر لینڈو سے لے کر نیو یارک پہنچے گے جہاں سے وہ ٹورنٹو، آئس لینڈ، گرین لینڈ، سے ہوتا ہوا اوسلو پہنچے گا، اوسلو سے مانچسٹر، لندن، روم، اگادیر، مراکش، عنقرہ، استنبول، کائرو، ریاد، دبئی سے ہوتا ہوا گوادر، کراچی ، لاہور اور اسلام آباد پہنچے گا۔

Tags: