فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، متحدہ

October 30, 2015 3:00 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں ایم کیو ایم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی مفاد اور جمہوریت کو قائم رکھنے کیلئے ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بقاء کیلئے جب بھی مولانا فضل الرحمن کی ضرورت پڑی ہم ان سے درخواست کرینگے اور اہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

Tags: