تحریک انصاف کراچی میں دھڑے بندی، عارف علوی کے اختیارات محدود

October 30, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 20

گروپ بندی نے عمران خان کو پریشان کر دیا، امکان ہے معاملات طے کرانے کیلئے جلد کراچی آئیں گے
کراچی( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے عہدیداران میں گروپنگ جس کی وجہ سے اس کی اتحادی جماعتوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس گروپنگ اور دھڑے بندیوں کی اطلاعات کے ملنے کے بعد ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اس مسئلے پر کراچی کے عہدیداران سے رابطہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وہ جلد کراچی کے دورے پر آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف سندھ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی کے اختیارات بہت محدود کر دئیے گئے ہیں اور انہیں صرف اندرون سندھ کے عہدیداران سے رابطے رکھنے کی ذمہ داری دی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ میڈیا سے بھی دور ہوگئے ہیں اسی طرح نادر اکمل لغاری، فیصل واوڈا اور دیگر رہنما بھی منظر سے غائب ہوگئے ہیں یہ لوگ نہ تو پارٹی کی پریس کانفرنسوں میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی کسی پروگرام اور نہ ہی یہ عہدیداران آپس میں کسی بھی طرح سے آپس میں رابطے میں رہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل انصاف ہائوس میں ہونے والے ایک اجلاس میں پارٹی عہدیداران کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی ہو چکے ہیں۔

Tags: