شہر کی مخدوش301 عمارتوں پر قبضے کیلئے مافیا سرگرم

October 30, 2015 3:02 pm0 commentsViews: 24

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مل کر مافیا کروڑوں ڈالر کی مالیت کی عمارتیں خالی کرانا چاہتی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے301 عمارتوں کو مسمار کرنے کا پلان سامنے آنے کے بعد نئی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایک جانب مالکان اور مکینوں میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے دوسری جانب کھربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کیلئے مافیا سر گرم ہوگئی ہے اور اس نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ساز باز کر لی۔ یہ مافیا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر عمارتیں خالی کرانا چاہتی ہے۔ 301عمارتوں کی مالیت کئی ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتیں قومی ورثہ قرار دی جا چکی ہیں لیکن مافیا ان عمارتوں کو گرانے کے درپے ہے جس پر شہریوں نے حیرت کا اظہا کیا ہے۔

Tags: