سرد ہوائیں چلنے سے نزلہ، کھانسی اور بخار ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز

October 30, 2015 3:02 pm0 commentsViews: 33

موسم کی تبدیلی کے باعث وائرس انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، شہری احتیاط کریں
تولیہ، رومال اور تکیہ کے آپس میں استعمال کرنے سے گریز کریں، کھانے میں مائع غذائوں کا زیادہ استعمال کا مشورہ
کراچی( یو پی پی) موسم کی تبدیلی اور ارد گرد آلودہ ہوائیں چلنے سے کراچی میں وائرس انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ماہرین صحت کے مطابق موسمی تغیر کے باعث شہری نزلہ، کھانسی۔ بخار میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ گرمی سے سردی میں داخل ہونے والے ایام میں براہ راست پنکھے اور نیچے سونے سے گریز کرنا چاہئے بلکہ ان دنوں میں ضعیف اور دمہ کے مریضوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق تبدیل ہوتے ہوئے موسم، گرد آلود اور خشک ہوائیں چلنے سے شہریوں کی بڑی تعداد وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو رہی ہے ماہرین نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں تولیہ، رومال، تکیہ آپس میں شیئر کرنے سے گریز کریں اور کھانے میں مائع غذائوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ موسم خشک ہونے اور گرد آلود ہوائیں ضعیف اور دمہ کے مریضوں کو متاثر کرتی ہیں۔

Tags: