پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری ارسال کر دی گئی

October 30, 2015 3:02 pm0 commentsViews: 33

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5.73 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کو کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں5.28 روپے فی لیٹر، ہائی اوکٹین کی قیمت میں5.73 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں3.34 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں3.89 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2.70 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے اضافے کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 79.04 روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی نئی قیمت 85.38، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 61 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

Tags: