سعودی عرب میں شدید بارشوں سے سیلاب آگیا،6 افراد ہلاک

October 30, 2015 3:04 pm0 commentsViews: 26

سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی،2 بچے اور ماں جاں بحق، بارشوں کا30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
تبوک سمیت متعدد شہروں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، امدادی سرگرمیاں جاری
ریاض ( یو پی پی) سعودی عرب کے مختلف شہریوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سیلاب کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتا ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارشوں کے باعث سعودی عرب کے تبوک، رین، ناردرن بارڈر ریجن میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے شہر تبوک اور گردو نواح میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سیلاب کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لا پتا ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ جن کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ سعودی شہری دفاع نے شہریوں کو نشیبی اور سیلابی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد سول ڈیفنس اور شہری انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Tags: