100 بھارتی سائنسدانوں نے حکومتی اعزازات واپس کر دیے

October 30, 2015 3:04 pm0 commentsViews: 24

سینئر بھارتی سائنسدان ایم پی بھرگاوائے نے بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدم بھوشن واپس کیا
ڈیڑھ سو سے زائد سائنسدان سوشل میڈیا بھی محترک ہو گئی، بھارتی حکومت کیخلاف اعلان جنگ
نئی دہلی( یو پی پی) بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و تشدد کے خلاف ادیبوں، فنکاروں کے بعد سائنسدان بھی میدان میں آگئے، 100 سے زائد سائنسدانوں نے اعلیٰ حکومتی اعزازات واپس کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ بھارت کے سینئر سائنسدان ایم پی بھرگاوا نے بھی اعلیٰ ترین ایوارڈ پدم بھوشن واپس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں دن بدن بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم بر داشت کے خلاف بھارتی سائنسدانوں نے بھی اپنے ایوارڈ واپس کرنا شروع کر دئیے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب سائنسدان سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو سائنس دانوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے اور مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم کرنے والے انتہا پسند غنڈوں کو گرفتار کیا جائے۔

Tags: