ملیر15 فلائی اوور دسمبر میں مکمل ہو جائے گا، گورنر سندھ

October 30, 2015 3:08 pm0 commentsViews: 20

گرین اور اورنج لائن منصوبے ایک ماہ میں شروع ہو جائیں گے، صحافیوں سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملیر 15 فلائی اوور وسط دسمبر 2015ء اور ناظم آباد انڈر پاس تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، جب کہ ایک ماہ میں گرین اورنج لائن منصوبے شروع ہوجائیں گے اور دونوں منصوبوں کو ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 1500 بلین روپے کے کراچی پیکج میں چار کو ریڈور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ کراچی شہر کیلئے دیگر عظیم الشان منصوبے بھی جلد منظور کر لئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے کراچی میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ ملیر 15 پر زیر تعمیر فلائی اوور گئے جہاں انہیں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملیر فلائی اوور منصوبہ20 جنوری2014ء کو شروع ہوا جس کی پی سی ون میں تخمینی لاگت 531.69 ملین روپے تھی منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنا تھا لیکن تاخیر کے باعث اس کی دوبارہ پی سی ون بنائی گئی جس میں تخمینی لاگت 999.792 ملین روپے لگائی ہے اس منصوبے کو دسمبر2015ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Tags: