جنوبی ہندوئوں نے گائے لے جانیوالے ٹرک کو آگ لگادی

October 30, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 29

آریس ایس نے مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کے لیے قرارداد لانے کا اعلان کردیا
انتہاپسند ہندوئوں نے ٹرک ڈرائیور کے بال مونڈھ ڈالے اور ڈنڈوںسے تشدد کا نشانہ بنایا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گائے کو ماں ماننے والوں نے اس کے تحفظ کیلئے با قاعدہ فورس بنالی۔ جنونیوں نے گائے ٹرک میں لاد کر لے جانے والے ڈرائیور اور کلینر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک کو بھی نذر آتش کر دیا۔ بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کے لئے قرار داد لانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویدار کے کالے کارنامے اپنی گائے ماتا کے تحفظ کے کے لئے گنور کھشا فورس بنا ڈالی۔ اسی فورس کے غنڈوں نے شاہراہ پر سر عام گائے لے جانے والے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور چیختا چلاتا رہا اور قریب ہی موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنا رہا۔ کچھ دیر بعد انتہا پسندوں کی مدد کیلئے مزید غنڈے بھی اسلحہ لہراتے ہوئے پہنچ گئے۔ جنونیوں نے ڈرائیور اور کلینر کو ایک کھولی میں لے کر ان کے بال مونڈھ ڈالے۔ پشت پر ڈنڈے برسائے گئے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کیلئے ایک قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Tags: