سردی کی آمد، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

October 30, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 382

کراچی کی مارکیٹوں میں10 سے30 فیصد ناجائز اضافہ کرکے400 سے600 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جانے لگے
کاغذی بادام900 کی بجائے1200 روپے، پستہ1200 سے بڑھا کر2000 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی میں سردی کی آمد سے قبل ہی میوہ جات کی قیمتوں میں دس سے30 گنا اضافہ، بیوپاریوں نے سپلائی اور ڈیمانڈ میں عدم توازن کی آڑ لے کر میوہ جات کی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق خشک میوہ جات کی مجموعی قیمت میں400 سے600 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے میوہ جات عام آدمی کی پہنچ سے دور نکل گئے ہیں میوہ جات کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کے مقابلے میں ریٹیلرز مزید15 فیصد نفع وصول کر رہے ہیں کاغذی بادام اضافے کے ساتھ 900 روپے اور ہول سیل میں1200 روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ پستہ کے ریٹ گزشتہ سال1200 روپے سے بڑھا کر ہول سیل میں1600 روپے اور ریٹیل میں 2000 روپے کلو، اخروٹ 1400 روپے جبکہ ریٹیل میں1600 روپے کلو ہوگیا۔ کاجو 20 فیصد اضافے کے ساتھ ریٹیل میں1400 روپے کلو، چلغوزہ 32 فیصد اضافے سے 3500 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

Tags: