کراچی میں مرکزی بلدیاتی الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا

October 30, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 29

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں بھی سیل قائم کیے گئے ہیں
پولنگ اسٹیشنوں کو تین طرح کی سیکورٹی میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز ڈیوٹیاں دیں گے، وزیر بلدیات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں مرکزی بلدیاتی الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع میںڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں بھی الیکشن سیل قائم کئے گئے ہیں‘ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی‘ پیپلز پارٹی پر انتخابات سے قبل دھاندلیوں کے الزامات لگانے والے عوام کوبتائیں کہ ان کی پارٹیوں کے عہدیدارن نے بھی ان کو ٹکٹ کیوںنہیں دیئے ہیں‘ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کو تین طرح کی سیکورٹی میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نارمل ‘حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہوں گے او اس مناسبت سے وہاں پولیس اور رینجرز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جبکہ فوج الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات نہیں کی جائیگی تاہم وہ اسٹینڈ بائی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو سیکریٹری بلدیات کے دفتر میں بلدیاتی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ الیکشن مانیٹرنگ سیل کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ نے ہی کرنا تھا تاہم وہ پشاور میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے گئے ہوئے ہیں اس لئے وہ نہیں آئے‘ یہ سیل24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اور اس میں تین شفٹوں میں پولیس‘ رینجرزاور محکمہ بلدیات کے افسران صورتحال کو مانیٹر کرتے رہیں گے اور ایک ایک منٹ کی رپورٹ حکومت سندھ کو فراہم کی جاتی رہے گی۔

Tags: