موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ1500 ارب روپے کا نقصان

October 30, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 16

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث موسمیاتی تبدیلی سنگین صورت اختیار کر گئی
اسلام آباد( یو پی پی) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مبینہ غفلت اور ناقص حکمت عملی کے باعث ملک میں موسمیاتی تبدیلی سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے 500 ارب روپے درکار بجٹ کو دیکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عالمی اداروں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے دی گئی ہر وارننگ کو پس پشت ڈالتے ہوئے تمام پالیسیوں کو سرد خانے میں ڈال دیا۔ ملک میں دہشت گردی کے باعث سالانہ نقصان100 ارب روپے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونیوالا سالانہ نقصان1500 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ سالانہ3 لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ سیلابی پانی سے ہر سال7 لاکھ15 ہزار افراد متاثر ہو رہے ہیں گزشتہ4 برسوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے2600 ارب روپے کا نقصان ہوا جس کی بحالی کیلئے 3600 ارب روپے درکار ہیں جبکہ ابھی تک 2010ء کی سیلابی تباہ کاریوں کا نقصان بھی ادا نہیں کیا جا سکا۔

Tags: