بلاول بھٹو شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ لاڑکانہ پہنچے

October 31, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 45

خصوصی پرواز کے ذریعے بلاول اپنی بہن بختاور زرداری کے ہمراہ موئن جو داڑو ایئر پورٹ پر اترے
پروٹوکول میں 15 موبائلوں سمیت30 گاڑیاں شامل تھیں، اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
لاڑکانہ ( یو پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات سے ایک دن قبل اپنی بہن بختاور زرداری کے ساتھ شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ خصوصی پرواز کے ذریعے موئن جو داڑو ایئر پورٹ پہنچے جہاں سے پولیس موبائلوں اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے جم غفیر کے ساتھ وہ لاڑکانہ آئے۔ بلاول بھٹو زرداری پر باکرانی روڈ، پاکستان چوک پر گاڑی پھول نچھاور کئے۔ بلاول بھٹو کے پروٹوکول میں15 پولیس موبائلیں اور15 سے زائد دیگر سرکاری گاڑیاں شامل تھیں۔ لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ وہ بلاول کی گاڑی کے کے آگے مسلسل دوڑتے رہے اور شہر کراس کرایا۔ جہاں سے وہ نو ڈیرو روانہ ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری آج نوڈیرو شہر میں وارڈ نمبر4 میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

آج صبح نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں ووٹ کاسٹ کیا، 6 سال کے بعد بلدیاتی الیکشن ہو رہا ہے، صوبائی وزیر
لاڑکانہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح صوبائی وزیر بلدیات نثارکھوڑو نے لاڑکانہ میں اپنے آبائی علاقے میں ایک اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ6 سال کے بعد بلدیاتی الیکشن ہو رہا ہے، بے نظیر بھٹو نے پہلی بار لوکل گورنمنٹ کا منشور دیا تھا۔ ہم مقامی لوگوں کو شہر اور گائوں کی سطح پر نمائندوں کو منتخب کرنے کے کا حق دے رہے ہیں نچلے لیول پر منتخب کر دہ نمائندے اپنے علاقوں کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے اپنے گھر سے چند گز کے فاصلے پر اپنا ووٹ ایک اسکول میں ڈالا۔

Tags: