آج صبح، رزاق آباد میں، رکشہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،3 افراد زخمی

October 31, 2015 5:31 pm0 commentsViews: 30

سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، اسپتال پہنچا دیا گیا
کورنگی کراسنگ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے رزاق آباد میں رکشے میں گیس سلنڈر دھماکہ خاتون سمیت2 افراد زخمی، کورنگی کراسنگ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح رزاق آباد موڑ کے قریب رکشے کا گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت2 افراد 35 سالہ نسیمہ اور 21 سالہ خدا بخش زخمی ہوگیا۔ دونوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ادھر کورنگی کراسنگ میں نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ نا معلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Tags: