عبداللہ شاہ غازی مزار ثقافتی ورثہ قرار،محفوظ بنانے کی ہدایت

October 31, 2015 5:38 pm0 commentsViews: 68

جہانگیر کوٹھارلی بلڈنگ اور قدیم مندر کے تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، چیف سیکریٹری سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی برائے سندھ ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلفٹن میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کی درگاہ جہانگیر کوٹھاری بلڈنگ اور قدیم مندر کے تحفظ کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے‘ا جلاس میں چیف سیکریٹری جو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے سیکریٹری ثقافت کو ہدایت کی ہے کہ ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے پروجیکٹ کے تحت مذکورہ عمارتوں کا سروے کا کام کیا جائے‘ اس سلسلے میں انہوں نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی کہ ایک چیف انجینئر کی خدمات وقتی طور پر سروے میں رہنمائی اور تعاون کیلئے محکمہ ثقافت اور ثقافتی ورثہ کمیٹی کے سپرد کی جائیں اور کمیٹی کا آئندہ اجلاس ماہ نومبر کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا۔

Tags: