ایس پی اورنگی کے دفتر کے سامنے دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ

October 31, 2015 5:40 pm0 commentsViews: 19

موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جس کے پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
دفتر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے ملزمان کا پتہ چلانے کی کوشش، کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)ایس پی اورنگی ٹائون آفس کے سامنے نامعلوم دہشتگردوں نے دو دستی بم سے حملہ کیا ،جس کے باعث خوف وہراس اور کشیدگی پھیل گئی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانے سے متصل ایس پی اورنگی آفس کے سامنے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں نے دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،جس کے پھٹ جانے سے علاقے میں خوف وہراس اورکشیدگی پھیل گئی اوربھگدڑ مچ گئی ،تاہم اس اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ایس پی علی آصف اور ہیڈ محرر صفدر نے بتایا کہ دودستی بم حملوں میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،معمولی طور پر آفس کی ویوار میں کریک پڑاہے،ایس پی کے مطابق دہشتگردوں نے خوف وہراس پھیلانے کیلئے دھماکے کیئے ،انھوں نے بتایاکہ ایس پی آفس اور قریب میں کیمرے نصب ہیں جن میں دہشتگردوں کی فوٹیج محفوظ ہے ،جلدان فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے ایک کار پر دستی بم پھینکا تھا ،لیکن وہ کار بال بال بچ گئی،بم ڈسپوزل اسکواڈکے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ،بعدازاں اورنگی ٹائون ڈویژن اور رینجرز نے اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے دودرجن سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میںلے لیا ،جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

Tags: