گلوکارہ ریشماں کی دوسری برسی پیر کو منائی جائے گی

October 31, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 28

کراچی( کلچرل رپورٹر) گلوکارہ ریشماں کی دوسری برسی 2 نومبر کو منائی جائیگی۔ معروف گلوکار 66 سال کی عمر میں اللہ کو پیاری ہوگئیں ۔ گلوکارہ ریشماں 1947 ء کو راجستھان کے علاقے بکنیر میں پیدا ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں فیملی کے ہمراہ شفٹ ہوگئیں اور ریڈیو پاکستان سے صوفی گائیکی اور فوک گانا شروع کیا۔ بالی ووڈ کے لئے گانے کی پیشکش ہوئی انہوں نے پہلے ہی گانے ’’ اکھیاں نوں رہن دے‘‘ سے مقبولیت اختیار کر لی۔ پھر انہیں سبھاش گھئی نے اپنی فلم ہیرو میں گنوایا جن میں ان کا گانا لمبی جدائی اتنا مشہور ہوا کہ آج تک اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

Tags: