ایس بی سی اے کے44 انسپکٹرز جعلی ڈگریوں پر برطرف

October 31, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 31

انسپکٹرز کو سیاسی دبائو پر بھرتی کیا گیا تھا،7 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایک ہفتے قبل برطرف کیا گیا تھا
کراچی( نیوز ڈیسک) جعلی ڈگری جمع کروا کر نوکری حاصل کرنے والے44 بلڈنگز انسپکٹر کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ملازمت سے برطرف کر دیا واضح رہے کہ ان بلڈنگ انسپکٹرز کو حالیہ کچھ عرصے میں سیاسی دبائو پر بھرتی کیا گیا تھا اور ان کی بھرتی سے پرانے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی تھی کراچی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی ایس بی سی اے میں بھی بڑے پیمانے پر احکامات پر ایس بی سی اے کے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائی گئی تو 100 سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں جن میں سے 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایک ہفتہ قبل ملازمت سے برطرف کیا تھا اور گزشتہ روز مزید 44 کو برطرفی کے لیٹر تھما دئیے گئے ہیں۔ برطرف بلڈنگ انسپکٹرز میں امیر خان، عصمت اللہ، عبدالوحید ، ذیشان گل، غلام رسول، حسین علی، عیسر علی چندانی، عطا حسین فہیم، شاہ نواز، شاہ رخ خان، نفیس الحسن شاہ، نیاز حسین، ظفر اقبال، عتیق الرحمن، سیف اللہ، مظہر کمال، ایم شمیم، عدنان علی، آصف ممتاز، عبدالعزیز، ذیشان خان، نعیم احمد، عابد علی، ایم عرفان، رحمن جاوید، زاہد حسین، صدام حسین، سید تحسین علی، عادل حفیظ، ایم عباس، منصور سکندر، ارشاد احمد، فرحان نیہال، جاوید حسین، ممتاز رضا، غضنفر احمد خان، عرفان علی اور عمران خان شامل ہیں۔

Tags: