بجلی کا بحران،کے الیکٹرک پر10کروڑ روپے جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان

October 31, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 33

نیپرا نے کراچی میں جون کے دوران بجلی کے بدترین بحران کے باعث کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
کے الیکٹرک بدترین بحران کی ذمہ دار ہے جس نے بجلی کی ترسیل کے نظام کی مطلوبہ اپ گریڈیشن نہیں کی، نیپرا کا موقف
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جون کے دوران کراچی میں بجلی کے بحران کے باعث نیپرا نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا نیپرا ایکٹ کے تحت کے الیکٹرک پر10 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیدیا ہے۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو شو کاز نوٹس پر سماعت کی اجازت دی تھی شو کاز نوٹس میں درج 42 اعتراضات پر نیپرا نے ضابطے کی سماعت مکمل کر لی، نیپرا حکام کے مطابق جون میں کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی ترسیل کرنے کے نظام کی مطلوبہ اب گریڈیشن نہیں کی۔ کے الیکٹرک کے کمزور سسٹم کی وجہ سے کراچی کے شہری بری طرح متاثر ہوئے۔ نیپرا ایکٹ کے مطابق کے الیکٹرک کو 10 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Tags: