بھارت دنیا کا کرپٹ ترین ملک بن گیا

October 31, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 20

بد عنوانی کے بری طرح شکار ممالک میں شامل، بجلی اور شہری سہولیات کے حصول کیلئے رشوت عام ہے، عالمی بینک
صرف سیاستدان اور افسران ہی کرپٹ نہیں بلکہ نچلے طبقہ میں بھی کرپشن سرایت کر گئی، سروے رپورٹ
نئی دہلی( یو پی پی) عالمی بینک نے بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں اسے ایک قرار دید یا ہے ایک بھارتی اخبار کے مطابق بینک نے135 ممالک کا سروے کرنے کے بعد بری طرح بد عنوانی کے شکار ممالک کی فہرست مرتب کی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بجلی سمیت شہری سہولتیں حاصل کرنے کیلئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ ملک میں کرپشن صرف حکمرانوں ، سیاستدانوں اور بڑے سرکاری افسران تک محدود نہیں بلکہ نچلی سطح تک بری طرح سرایت کر چکی ہے۔

Tags: