روہڑی، دو برادریوں میں مسلح تصادم، خاتون سمیت3 افراد ہلاک

October 31, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 27

دونوں فریقوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ، علاقہ میدان جنگ بن گیا، 8 افراد زخمی
روہڑی/ خیر پور ( نیوز ڈیسک) روہڑی کے قریب گائوں کوٹری میں برڑوں برادری کے دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر ہونے والے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ6 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز صبح سویرے ہونے والے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز صبح سویرے ہونے والے تصادم میں دونوں فریقوں کی جانب سے اسلحے کے آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے45 سالہ مسماۃ امام ڈنی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے شوہر عبداللہ غلام رسول، محمد امین، اللہ واریو، کامل اور نور محمد سمیت دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال سکھر منتقل کیا جا رہا تھا کہ کامل اور اللہ واریو برڑو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے واضح رہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان کئی گھنٹے تک تصادم جاری رہا جس سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا، رہائشی افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

Tags: