تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹھاکرا کل ہوگا

October 31, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 33

آسٹریلوی اسپنر شین وان شارجہ کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے، یاسر شاہ کو بولنگ ٹپس دینگے
یاسر شاہ10 سال کھیل گیا تو میرا ریکارڈ توڑ دے گا، شین وان کا دعویٰ
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی شاہینوں نے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز2-0 سے اپنے نام کر نے کیلئے گزشتہ روز بھر پور پریکٹس کی اور دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنے شارجہ کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے۔ یاسر شاہ کو بائولنگ کے گر بتائے۔ پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماضی کے عظیم آسٹریلوی اسپنر نے یاسر شاہ کے ساتھ بائولنگ پریکٹس کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کو بائولنگ ٹپس دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت یاسر شاہ ہی دنیا میں بہترین لیگ اسپنر ہیں۔ آسٹریلوی لیگ اسپنر وارن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ دس سال کھیل گیا تو میرا ریکارڈ توڑ دے گا۔

Tags: