سانحہ جیکب آباد قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان بن گیا، شیعہ علماء کونسل

October 31, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 30

سانحہ کو گزرے ایک ہفتہ ہو گیا لیکن ابھی تک دہشت گردوں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ جعفر سبحانی نے کہا ہے کہ سانحہ جیکب آباد کو گذرے ہوئے ایک ہفتہ ہو چکا ہے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قومی ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی بھی اس واقعہ کے بعد ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ٹیم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جس طرح سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتلوں کو سزا دی گئی اور سانحہ صفورا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا اسی طرح سانحہ جیکب آباد کے قاتلوں کو بھی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کراچی پریس کلب کے باہر سانحہ جیکب آباد کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔