شہر میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،9 افراد گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

October 31, 2015 6:01 pm0 commentsViews: 21

لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا، بلدیہ سے ایک دہشت گرد پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن‘9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایاکہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد حسن زیدی‘ فخر‘ جواد ‘منصور ‘اطہر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے‘ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے‘ بلدیہ ٹائون پولیس نے مقابلے کے بعد مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا‘ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم کاشف کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بال بیرنگ نٹ بولٹ سمیت بم بنانے میں استعمال ہونیوالا دیگر سامان برآمد ہواہے‘ نیو ٹائون پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا‘ ایس ایس پی جاوید جسکانی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دبئی سے آنیوالے مسافر سے
75 موبائل فون اور غیر ملکی شراب برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) کسٹم کی کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی دبئی سے آنیوالے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں‘ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے دبئی سے آنیوالے مسافر دانش یونس کے سامان کی تلاشی لی‘ سامان سے75موبائل فون اور 3شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

شاہ فیصل کالونی میں خاتون کے قتل پر3 افراد گرفتار
مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس کو خاتون سمیت مزید3 افراد کی تلاش
کراچی (کرائم رپورٹر)شاہ فیصل کالونی پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل میں ملوث خاتون سمیت 3افراد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ،جبکہ خاتون سمیت تین افراد کی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے نمبر5ایم پی اے روڈ کے قریب گھر سے 28 اکتوبر کے روز35سالہ نایاب بی بی زوجہ شیخ سلمان کی لاش ملی تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد کانچ کی مددسے گلا کاٹ دیا تھا ،پولیس کہنا تھا کہ شیخ سلمان بیرون ملک میں مقیم ہے ،مقتولہ گھر میں اکیلی رہتی تھی،پولیس نے مقتولہ کے بھائی اسلم کے مدعیت قتل کامقدمہ 353/15چھ نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا ،نامزدملزمان میں تین ملزمان جو مقتولہ کے رشتے دار بتائے جاتے ہے بینا، کامران اور عمران کو گرفتار کرلیا،جبکہ تین ملزمان پپی، شگفتہ اور راحیل کی تلاش شروع کردی،تفتیشی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

چھاپوں میں ٹارگٹ کلر سمیت7 ملزمان گرفتار، بم برآمد
شاہراہ فیصل پولیس نے مقابلے کے بعد2 زخمی ملزمان کوگرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کر لی
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے اور مقابلے بعد ٹارگٹ کلر اور دوزخمی سمیت7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمدکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ارشد قریشی اور اسٹریٹ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عامر سول اورمحمد کاشف کو گرفتارکرکے ایک نائن ایم ایم اور دو ٹی ٹی پستول اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ارشد قریشی نے کچھ عرصے قبل فائرنگ کرکے توفیق ہوتی کو قتل کیا تھا ۔ شاہراہ فیصل پولیس نے لال فلیٹ کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان افضل اسلم اور صدام شہزاد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ٹیپو سلطان سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،نبی بخش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رمیض الحق کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم خالدطیب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں میں414 دہشت گرد گرفتار
پولیس نے23 دسمبر2014 سے اب تک ٹارگٹڈ آپریشنز میں610 بم،17 ایل ایم جیز،28 خودکش جیکٹس اور دیگر ہتھیار برآمد کیے
لائو ڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت871 افراد گرفتار ہوئے، کارروائیوں کے باعث ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نیشنل ایکشن پلان پر انتہائی مستعدی سے عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے بھر میں جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیوں کو یقینی بنارہی ہے۔یہ بات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے سینٹرل پولیس آفس میں 20ویں ایم سی کے وفد سے ہونیوالی ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری نے وفد کو بتایا کہ23دسمبر 2014 سے ابتک پولیس نے10610 ٹارگٹیڈ آپریشنز اور 1964مشترکہ آپریشنز کے نتیجے میں 414دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔اس دوران پولیس نے526کلو گرام دھماکہ خیز مواد،610بم / گرنیڈز ،756آوان بم/ بال بم ،6آئی ای ڈیز, 17ایل ایم جیز ،10جی تھری رائفلز،337ایس ایم جیز /کلاشنکوف،852 شاٹ گنز،6ایم پی فائیو 289رائفلز اور28 خود کش جیکٹس کے علاوہ7782 کی تعداد میں پستول /ریوالورز /ماوزرز بھی برآمد کیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 1581مقدمات درج کرتے ہوئے871افراد کو گرفتار کیا گیا۔نفرت آمیز مواد پر 718 مقدمات کے تحت198افراد کو گرفتار کیا گیا۔5502مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی۔پولیس کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزسندھ نے بتایا کہ رواں سال قتل اور ٹارگٹیڈ کلنگز کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ صوبے بھر سے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
ملزم عبدالمعیز لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر لگا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا
ایف آئی اے سائبر کرائم نے لیپ ٹاپ ، لڑکیوں کی تصویریں اور موبائل فون نمبر بھی برآمد کر لیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی‘ سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا گیا‘ ملزم سے لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور لڑکیوں کی تصاویر بھی برآمد کرلی گئی‘ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایک کارروائی میں ملزم عبدالمعیز کو گرفتار کرلیا‘ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کیخلاف شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے مختلف ثبوت اکٹھے کئے‘ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے وقت لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور مختلف تصاویر برآمد کیں‘ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے لیپ ٹاپ سے بھی مختلف لڑکیوں کی تصاویر برآمد ہوئیں ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 29/15 درج کرلیا ۔

پولیس کے80 چھاپے،5 مقابلے 88 ملزمان گرفتار
چوبیس گھنٹوں کے دوران گرفتار ملزمان میں 9 دہشت گرد بھی شامل ہیں، بھتہ خور بھی پکڑے گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 88 ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرنے کادعویٰ کیا ،کراچی پولیس کے ترجما ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 80 چھاپہ مار کارروائیوں اور 5 مقابلوں کے بعد 88 ملز مان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 3 ملزمان مارے گئے۔ گرفتار ملزمان میں قتل کی واردات میں ملوث 9 ،دہشتگردی ایکٹ کے تحت، ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ،1 بھتہ خور، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 11 ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 16 ملزمان، 8 مفرور اشتہاری جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 39 ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے17پستول ،ایک دستی بم اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دو ملزمان گرفتار‘3 مسروقہ
موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی ( کرائم رپورٹر) اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے اللہ والی چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عرفان اور نعیم کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی،پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی گاڑیاں صدر اور درخشاں تھانوں کی حدود سے چھینی یا چوری کی گئی تھیں۔

ماڈل کالونی اور ملیر ٹائون
سے4 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) نئی سندھ اسمبلی کی بلڈنگ کے باہر الیکٹرک کیبل میں آگ لگنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے نے بجلی کے کیبلز میں آگ لگنے اور وہاں دھواں جمع ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

Tags: