زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن صرافہ مارکیٹ صدر کے جنرل سیکریٹری لاپتہ ہوگئے

October 31, 2015 6:03 pm0 commentsViews: 38

شیخ آفتاب 28 اکتوبر کو 2بجے ناظم آباد سے صدر آرہے تھے، اغواء ہونے کا شبہ ہے
مغوی شیخ آفتاب کو جلد از جلد بازیاب کرایاجائے،صدر زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن صرافہ مارکیٹ صدر کے جنرل سیکریٹری شیخ آفتاب ابراہیم ناظم آباد سے صدر صرافہ مارکیٹ آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے‘28 اکتوبر دوپہر 2بجے سے ان کے موبائل بھی بند ہیں‘ انہیں نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے‘24گھنٹہ گزرنے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہورہاہے‘ کراچی کی تمام سنار برادری میں اس واقعہ پر انتہائی تشویش پائی جارہی ہے‘ گزشتہ ایک سال پہلے بھی ایک کارخانے دار گلزار چین والے لاپتہ ہیں ان کا بھی سراغ ابھی تک نہیں مل سکا ہے‘ ایسوسی ایشن نے صدر پاکستان‘ وزیراعظم پاکستان‘ چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آفتاب ابراہیم اگر کسی ایجنسی کے پاس ہیں تو ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جائے ان کی بیٹی جو کہ تھیلیسمیا کی مریضہ بھی ہے ‘آفتاب ابراہیم کو فوری بازیاب نہ کروایا گیا تو ان کی بیٹی کو جانی نقصان ہوسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسے اغواء کرنیوالوں پر ہوگی اور کراچی کی سنار برادری بھر پور احتجاج کرنے کا حق رکھتی ہے۔

Tags: