ٹھٹھہ میں گیسٹرو کی وباء خاتون اور تین بچیاں ہلاک

October 31, 2015 6:01 pm0 commentsViews: 33

گائوں خمیسو خاص خیلی میں وباء پھیلنے سے کئی افراد اسپتالوں میں داخل ، محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا
ٹھٹھہ( یو پی پی) ٹھٹھہ کے قریب گائوں میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی‘ ایک خاتون‘3بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ‘کئی بچے اور خواتین مختلف اسپتالوں میں داخل‘ محکمہ صحت خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنے لگا‘ ٹھٹھہ کے نواحی گائوں خمیسو خاصخیلی میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی جس کی وجہ سے عمران‘ احمد‘ مائی حوی‘ خدیجہ‘ اور دیگر افراد کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا‘ گائوں والوں کے مطابق چند دنوں کے اندر 3 بچیاں یاسمین‘ نسرین‘ ‘نظیراں اور ایک خاتون گیسٹرو کی وجہ سے جاں بحق ہوچکی ہیں‘ گیسٹرو میں اموات کی وجہ سے سونڈا کے دیگر دیہات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے مگر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے نوٹس نہیں لیا۔

Tags: