ڈیفنس میں مسلح ملزمان نے بنگلے کا صفایا کر دیا

October 31, 2015 6:05 pm0 commentsViews: 32

چوکیدار کو یرغمال بنانے کے بعد ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، ماڑی پور میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مسلح ملزمان بنگلے کا صفایا کرگئے،ماڑی پور روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ اسٹریٹ نمبر 26 پر واقعہ ایک بنگلے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے داخل ہوکر بنگلے کے چوکیدار سمیت بنگلے میں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گھر سے طلائی زیورات، نقدی،موبائل فونز، لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،تاہم واردات کی اطلاع پا کر علاقہ پولیس موقع پرپہنچی اور بنگلے کے مکینوں سے واردات کے حوالے سے معلومات لی،ڈیوٹی افسر عارف کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ بنگلے میں چارسے زائد ملزمان داخل ہوئے تھے جو لوٹ مارکے بعد فرار ہوگئے۔ادھر ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ نزد چاول گودام کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے گارڈ طالب کوگولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

Tags: