دنیا بھر میںATM سے ایک ارب ڈالر کی چوری

October 31, 2015 6:07 pm0 commentsViews: 33

سائبر کرائم کے ذریعے گزشتہ سال373 ارب ڈالر کے نقصانات کیے گئے
جعلساز سوشل میڈیا سے خواتین کی تصاویر ایڈٹ کرکے انہیں بلیک میل کرکے رقم لوٹتے ہیں
لاہور( نیوز ڈیسک) کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ذریعے جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جن کو سائبر کرائم کہتے ہیں‘ سائبر کرائم نے گزشتہ 373 ارب ڈالر کے نقصانات دنیا بھر میںکئے جبکہ صرف اے ٹی ایم سے گزشتہ سال ایک ارب ڈالرسائبر کرائم کے ذریعے نکلوائے گئے‘ یہ اعداد و شمار صرف 30 ممالک کے 100بینکوں کے ہیں‘ ان ہوشربا حقائق کا انکشاف ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا گیا‘ پروگرازم میں بتایا گیا کہ کس طرح کچھ ناعاقبت اندیش افرد ان تصاویر کو فوٹو شاپ میں ایڈٹ کرکے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرکے رقم بٹورتے ہیں‘ عوام پر زور دیا گیا کہ وہ انٹرنیٹ پر کسی اجنبی اور غیر متعلقہ شخص سے دوستی نہ کریں‘ پروگرام میں عوام کو آگاہی دی گئی کہ ایسے معاملات کی شکایات ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درج کروائی جاسکتی ہیں۔ حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ بینظیر سپورٹ پروگرام کی خواتین کے اے ٹی ایم کارڈز پران کانام درج کرے تاکہ کارڈز پر نام نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل ہونیوالے کارڈز اور ملک کو ہونیوالے کروڑوں روپے کے نقصان کو روکا جاسکے۔

Tags: