پرینتی چوپڑا کی فٹنس پر توجہ ،وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردیں

October 31, 2015 6:08 pm0 commentsViews: 41

جلد میرا شمار بالی وڈ کی پرکشش اداکارائوں میں ہوگا
انڈسٹری میں نئی ہوں لیکن کم معاوضہ نہیں لوں گی، پرینتی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ میں ان دنوں اپنی فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں اور وزن کم کررہی ہوں‘ انہوں نے کہا کہ جلد میرا شمار بالی ووڈ کی پرکشش ترین اداکارائوں میں ہوگا‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں انڈسٹری میں نئی ضرور ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کم معاوضہ لوں اور اپنا معیار گرادوں‘ انہوں نے کہا کہ ارجن کپور بہت اچھے اداکار ہیں مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے‘ شدھ دیسی رومانس‘ کل دل‘ عشق زادے‘ دعوت عشق اور ہنسی تو پھنسی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پرینیتی کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کیریئر میں ابھی بہت کم فلمیں کی ہیں‘ تاہم انہوں نے جو اصول وضع کررکھے ہیں ان سے کسی صورت منحرف نہیں ہوں گی‘ پرینیتی نے کہا اگر انہیں کسی فلم میں ثانیہ مرزا کا کردار نبھانا پڑا تو یہ ان کے لئے اعزازکی بات ہوگی۔

Tags: