کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں اجرتی قاتل اور سہولت کار گرفتار ہونگے

November 2, 2015 2:59 pm0 commentsViews: 14

پولیس اہلکاروںپرحملوں ، وکلاء اور مقدمات کے گواہوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیاجائے گا
عوام آپریشن کامیاب بنانے کے لیے رینجرز کا ساتھ دیں، مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں، ترجمان رینجرز
کراچی( اسٹاف رپورٹر) رینجرز سندھ نے کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری پالیسی بیان کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں اجرتی قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں کراچی پولیس کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ملزمان، وکلاء اور مختلف نوعیت کے کیسز کے گواہوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ترجمان رینجرز نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے رینجرز سندھ کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101پر دیں واضح رہے کہ رینجرز نے5 ستمبر2013ء میں کراچی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا گیا ہے۔

شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں
سے نمٹا جائیگا‘ ڈی جی رینجرز
جیکب آباد( نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘ سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں‘ جیکب آباد میں ہونیوالے بم دھماکے کے ملزمان کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا‘ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوںجیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور سانحہ جیکب آباد کے مجرموںکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Tags: