الطاف حسین سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کی شکست پر برہم

November 2, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 32

ایم کیو ایم کے ذمہ داروں سے ناکامی کے بارے میں آئندہ48گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شکست پر قائد الطاف حسین سخت برہم ہوگئے‘ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی ناکامی پر تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے‘ یہ جواب ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے طلب کیا گیا ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں ایم کیو ایم اپنا اثر و رسوخ کھورہی ہے‘ بعض رہنما جو الطاف حسین سے اندرونی طور پر مخالفت رکھتے ہیں نے ان بلدیاتی انتخابات میں اپنا خاموش کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Tags: