پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں مقابلوں میں5ملزمان ہلاک

November 2, 2015 3:05 pm0 commentsViews: 34

لیاری میں گینگ وار کے 2اہم کمانڈر مقابلے میں مارے گئے، وزیرعرف رانا پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد کے قتل میں ملوث تھا
شیرازکامریڈ کا نیٹ ورک چلانے والے ملزم کی بغدادی سیفی لائن میں ہلاکت، ملزمان نے آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی، مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان مارا گیا، خون کی علامت سمجھا جاتا تھا
موچکو پولیس نے مقابلے میں اجرتی قاتل’’مقصود کچھی‘‘ مارا ڈالا،مین ساتھی فرار ہوگیا، گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلر مقابلے میں مارا گیا، کلری میں دکان سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم دم توڑ گیا، نیو ٹائون میں ایک ہلاک ہوگیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں جاری آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوتے ہی پولیس اور رینجرز نے اجرتی قاتلوں اور گینگ وار ملزمان کیخلاف ایکشن تیز کردیا چوبیس گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد سے ہونیوالے مقابلوں میں5ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔رات گئے لیاری میں گینگ وار کے2 اہم کمانڈر مقابلے میں ہلاک‘ اسلحہ اور دستی بم برآمد‘د ہشت گرد پولیس اہلکاروں سمیت22 افراد کے قتل میں ملوث تھے‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری نے ایس ایچ او کلری ارشد خان اور ایس ایچ او بغدادی نثار لودھی کے ہمراہ بغدادی سیفی لین‘ موسیٰ لین‘ رام گڑھ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی‘ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا‘ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وزیر عرف رانا بغدادی کے نام سے ہوگئی جو کہ شیراز کامریڈ کا اہم کمانڈر تھا جبکہ ملزم کے2 ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے‘ پولیس نے بتایا کہ ملزم پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جاوید ناگوری کے بھائی اکبرناگوری اور 4پولیس اہلکاروں سمیت 15سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ لیاری سیفی لین میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا‘ جبکہ ملزم کے ساتھی مظہر بھولو سمیت دیگر مقابلے مارے جاچکے ہیں‘ پولیس نے بتایا کہ ملزم شیراز کامریڈ کا پورا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور مواچھ گوٹھ میں روپوش تھا‘ ملزم بغدادی کلری تھانوں پر دستی بم حملوں ‘پولیس مقابلوں ‘بھتہ خوری ‘اغواء برائے تاوان سمیت دیگر50 سے زائد مقدمات میں لیاری پولیس کو مطلوب تھا جبکہ موچکو پولیس نے بھی مقابلے میں اجرتی قاتل مقصود کچھی کو ہلاک کردیا‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اجرتی قاتل تھا سپاری وصول کرکے شہریوں کو قتل کردیاتھا‘ ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ مقصود کچھی سابقہ کے آر سی کا کارکن تھا اور آج کل سپاری کلر بنا ہوا تھا‘ ملزم نے7 افراد کو رقم وصول کرکے قتل کیا تھا‘ ملزم کے قبضے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں‘ جبکہ ملزم کے3 دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔شاہراہ فیصل پولیس نے ہفتے کی درمیانی شب گلستان جوہر بلاک17 بلوچستان سجی روڈ پر گزشتہ روز قتل ہونیوالے کلیئرنگ فارورڈنگ ایجنٹ عزیز اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مارا جہاں ملزما ن نے فائرنگ کردی‘ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٹارگٹ کلر فراز بیگ ہلاک ہوگیا‘ ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ہفتے کی شب جب عزیز اللہ کو قتل کیا گیا تو ہلاک کرنیوالے ملزم فراز بیگ کاموبائل جائے وقوعہ پر گر گیا تھا‘ پولیس نے بتایا کہ مقتول اور ملزم آپس میں دوست تھے اورجرائم پیشہ تھا‘ملزم فراز بیگ رابعہ سٹی کا رہائشی تھا‘ کلری پولیس نے لیاری پرانا ٹرک اڈہ نیازی چوک نزد بند اسٹریٹ کوثر مسجد کے پاس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم عرفان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا‘ ایس ایچ او ارشد خان کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرمنل اور کلاکوٹ کوارٹر کا رہائشی تھا جبکہ ملزم کے2 ساتھی فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے‘ادھررات گئے نیو ٹائون میں زخمی ملزم ہلاک ہوگیادو دن قبل نیو ٹائون تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم اختر ولد شاہجہاں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور طبی امدد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا اور طبی امداد کے بعد دوبارہ تھانے منتقل کردیا باخبر ذرائع نے بتایا کہ دو دن بعد ملزم اختر ہلاک ہوگیا اور ملزم کی ٹریٹمنٹ مکمل نہ ہونے کے باعث پورے جسم میں گولی کا زہر پھیل گیا جس کے باعث ہلاکت ہوئی‘ پولیس نے بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل تھا اور اس سے قبل بھی جیل جاچکا تھا۔

Tags: