شاہ رخ آج اپنی 50 ویں سالگرہ منائیں گے

November 2, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 22

کنگ خان 2نومبر1965 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے
والد میر تاج محمد خان باچا خان کے پیروکار تھے
فلم دیوانی سے سفر کا آغاز کیا،بے شمار کامیاب فلمیں دیں
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ اور دنیا بھر میں پسند کئے جانے والے اداکار شاہ رخ خان آج اپنی50 ویں سالگرہ منائیں گے۔ 80 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رخ خان دو نومبر 1965ء کو نیو دہلی میں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر تاج محمد خان ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے سر گرم رکن تھے اور سرخ پوش لیڈر خان عبدالغفار خان کے پیرو کار تھے۔ شاہ رخ خان نے1980ء کی کی دہائی میں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ 1992ء میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم دیوانہ سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا۔ ان کی یاد گار فلموں میں ڈر، بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کوئلہ، کبھی خوشی کبھی غم، کچھ کچھ ہوتا ہے، چک دے انڈیا، کبھی الوداع نہ کہنا، مائی نیم از خان اور جب تک ہے جان شامل ہیں۔ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ انہیں بھارتی حکومت نے پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں فرانسیسی حکومت نے نے بھی ایوارڈ دیا۔ امریکہ کے مشہور اخبار لانس اینجلس ٹائمز نے انہیں دنیا کا سب سے بڑا اسٹار قرار دیا،2008ء میں ایک امریکی جریدے نے لکھا کہ وہ دنیا کے50 طاقتور لوگوں میں سے ایک ہیں، یہاں اس کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس وقت وہ600 ملین ڈالر کے مالک ہیں۔

Tags: