وہاڑی میں ووٹ برابر نکلنے پر ٹاس کے ذریعے جیت کا فیصلہ

November 2, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 28

وہاڑی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وہاڑی میں یونین کونسل 13 میں امیدواروں کی کامیابی کیلئے ٹاس جیت کر فیصلہ کیا گیا۔ وہاڑی کی یونین کونسل 13 میں آفتاب گجر اور فقیر محمد چیئر مین کی سیٹ کیلئے امیدوار تھے۔ الیکشن کے بعد گنتی میں دونوں کے ووٹ برابر نکلے، جس کے بعد دونوں امیدواروں کی متفقہ رائے سے جیت کا فیصلہ ٹاس پر کیا گیا ٹاس سے قبل 3 بار ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں دونوں امیدواروں کے ووٹ3670 تھے جس پر ایک امیدوار کی جیت کا اعلان کرنے کیلئے ٹاس کیا گیا جس میں آفتاب گجر کو کامیاب قرار د یا گیا۔

Tags: