پاکستانی سیاسی جماعتوں کو جمہوری بنانے کا امریکی پروجیکٹ ناکام

November 2, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 20

سیاسی پارٹیاں اندرونی جمہوری رویے اور معیار برقرار نہ رکھ سکے ہیں پروجیکٹ پر21.5 ملین ڈالر خرچ ہوئے
امریکی آڈیٹرز نے اسلام آباد کے یو ایس ایڈ مشن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا
ایسی کمپنیوں اور فرموں کو کنٹریکٹس دیئے گئے جن کو زمینی حقائق کا تجربہ نہیں تھا، ذرائع
اسلام آباد( آن لائن) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو جمہوری بنانے کا پروجیکٹ ناکامی سے دو چار ہوگیا ہے اور سیاسی پارٹیاں اندرونی جمہوری رویے اور معیار برقرار نہیں رکھ سکی ہیں پروجیکٹ کی مالیت 21.5 ملین ڈالر تھی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی اور آئی جی کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کی سرگرمیاں زیادہ تر معتطل کا شکار ہوگئی ہیں اور یہ شک موجود ہے کہ آیا یہ پروگرام اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا یا نہیں۔ 5 سالہ پروگرام کے وسطی جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی آڈیٹرز نے اسلام آباد کے یو ایس ایڈ مشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ان میں سے زیادہ تر پروگرام کیری لوگر ایکٹ کے تحت تھے ایسی کمپنیوں اور فرموں کو کنٹریکٹس دئیے گئے جن کو زمینی تجربہ نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق یو ایس ایڈ بہتر مہمانان خصوصی، مقررین کو مدعو نہیں کر سکی اور فورسز کو بھی ناقص طور پر ترتیب دیا گیا۔

Tags: