بحرین میں درجنوں زائرین اور مجالس کے منتظمین گرفتار

November 2, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 23

مذہبی آزادیوں پر پابندی مزید سخت کر دی گئی، عزاداری کے بینربھی اکھاڑ دیئے گئے
مناما ( فارن ڈیسک) بحرین کی شاہی حکومت نے مذہبی آزادیوں پر پابندی کومزید سخت کرتے ہوئے درجنوں ذاکرین اور مجالس کے منتظمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے13 علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بار پھر عزا داری کے علم اور بینرز اکھاڑ دئیے ہیں شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے31 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ جن میں ذاکرین شعراء اور مجالس عزا کے منتظمین شامل ہیں۔ دوسری جانب بحرین کے عوام نے مذہبی رسومات کی ادائیگی روکنے اور عوام کی سر کوبی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔

Tags: