ریحام خان کو چند روز میں طلاق کے کاغذات بھجوائے جائینگے

November 2, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 17

بنی گالا میں اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کا پیغام عمران خان کو بھجوا دیا
اسٹریٹ چلڈرن کے اعزازی سفیر کا عہدہ واپس اور گالہ میں ریحام سے وابستہ لوگوں پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو آئندہ چند روز میں طلاق کے کاغذات باضابطہ طور پر بھجوائے جائینگے۔ ریحام خان نے بنی گالہ میں اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کا پیغام عمران خان کو بھجوا دیا ہے کہ وہ وطن واپسی پر اپنا سامان وہاں سے منگوا لیں گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے اسٹریٹ چلڈرن کے اعزازی سفیر کا عہدہ واپس لینے اور ریحام خان سے وابستہ لوگوں کو بنی گالہ میں داخلے پر پابندی لگانے پر ریحام نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق لندن مین عمران خان کے قریبی دوست نے ریحام خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ریحام خان نے لندن میں میڈیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے اس شخصیت کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے کہ ابھی بنی گالہ کے گھر میں ان کا قیمتی سامان موجود ہے جسے وہ پاکستان واپسی پر اٹھا لیں گی۔

Tags: